اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ بھول جائے کہ وہ دوبارہ ایران پر مسلط ہوجائے گا، صدر حسن روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے-
خبر کا کوڈ: ۳۷۶۴
تاریخ اشاعت: 17:38 - March 18, 2019

امریکہ بھول جائے کہ وہ دوبارہ ایران پر مسلط ہوجائے گا، صدر حسن روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدرحسن روحانی نے کہا کہ دشمن نے ایران کو زک پہنچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے لیکن اسے اپنے مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ امریکی دوبارہ ایران پر مسلط ہونا چاہتے ہیں لیکن ایران کے عوام دشمن کو اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے غیر قانونی طور پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے اور اپنے زعم میں ایران کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر دشمن یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھ کر دوبارہ ایران پر مسلط ہوجائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کے خلاف عالمی اداروں میں شکایت دائر کرے گا۔

صدر ایران نے کہا کہ ان کی حکومت پوری قوت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور کامیابی کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں