مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اوران کیلئے ضروری امدادی سامان بھجوانے اور سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کی مدد کو تیار ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں عوامی سطح پر اپنے ایرانی بھائیوں کی مدد کیلئے امدادی سامان جمع کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پاکستانی عوام مجلس وحدت مسلمین کے اسٹالوں میں عطیات اور امدادی سامان جمع کرا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتوں کے دوران شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایران کے شمالی، جنوبی اور جنوب مغربی صوبوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ستر ہوگئی ہے۔
پیغام کا اختتام/