مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مصر، سعودی عرب میں امریکی سرپرستی میں عرب اتحاد کے اجلاس سے پہلے ہی اس میں شرکت سے دستبردار ہوگیا.ہے
رائٹرز نے اپنی ویب سایٹ میں مزید کہا کہ ریاض میں امریکہ کی موجودگی میں عرب اتحاد کی نشست ہونے جارہی تھی جبکہ مصر نے اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا .
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر کے اس فیصلے سے ایران کو تنہا کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منصوبہ بندی کو بڑا دھچکا لگا ہے جو ایران کے خلاف عرب نیٹو کا قیام عمل میں لانا چاہتے تھے.
ذمہ دار ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ خطے میں ایران پر غلبہ پانا چاہتا تھا مگر مصر کے عرب اتحاد کو خیر باد کہنے سے اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے۔
مصر نے عرب اتحاد میں کوئی سنجیدہ مقاصد نہ ہونے اور خطے میں ایران سے محاذ آرائی کے سنگین خطرات کے پیش نظرآئندہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے.
پیغام کا اختتام/