مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ناردرن لائٹ انفنٹری (این ایل آئی) رجمنٹ سنٹر بونجی کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایک تقریب میں پاک فوج کے سربراہ نے لیفٹیننٹ جنرل انور حیدر کو کرنل کمانڈنٹ این ایل آئی کے بیجز لگائے، تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے، جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاع وطن کیلئے این ایل آئی افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی این ایل آئی رجمنٹ دو نشان حیدر سمیت کئی اعزازات حاصل کرچکی ہے۔
پیغام کا اختتام/