مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نوذر نعمتی نے ایک تقریب کے دوران مذکورہ دفاعی آلات کی رونمائی کی۔
اسمارٹ ملٹی روٹر بمبار سسٹم، جال پھینکنے والا ڈرون، ایٹامک پلازما اسپیکٹرو میٹر اور دوسرے دفاعی آلات شامل ہیں۔
یہ تمام آلات ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے اندرونی وسائل سے کام لیتے ہوئے تیار کیے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات کے پیش نظر ملکی دفاعی توانائی کی تقویت مسلح افواج کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔
پیغام کا اختتام/