اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور ہلاکتیں

ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے مابین لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۴
تاریخ اشاعت: 22:04 - February 20, 2018

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور ہلاکتیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ایان ہلاک ہوگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پر واقع جاجوٹ گاؤں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ ایان ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستانی فوج نے دعوی کیا کہ پاکستانی فوج نے فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی چیک پوسٹ تباہ کردی جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود 2 ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے تاہم ہندوستان کی جانب سے ابھی تک پاکستان کے اس دعوے پر رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

درایں اثناء ہندوستانی فوج نے گذشتہ شام کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کیا ۔

ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے دعوی کیا کہ دراندازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لئے پاکستانی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا : "ایل او سی پر تعینات مستعد فوجیوں نے دراندازوں کی کوشش کو ناکام بنادیا"۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پرسیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے الزامات لگاتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ کئی ماہ سے دونوں ممالک کی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں