16 October 2024

ایران کے خلاف بے انتہا دباؤ کی امریکی پالیسی ناکام رہے گی، وزیر خارجہ جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی یحیی رحیم صفوی نے ایران کے خلاف امریکہ کی خودسرانہ اور دباؤ کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۵۹
تاریخ اشاعت: 15:59 - April 27, 2019

 ایران کے خلاف بے انتہا دباؤ کی امریکی پالیسی ناکام رہے گی، وزیر خارجہ جواد ظریفنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال عراق، امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے  وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تہران پر بے انتہا دباؤ کی ٹرمپ کی پالیسی بھی ناکام رہے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایران کے اسلامی جمہوریہ نظام کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ ٹیم بی امریکہ کو ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا اشارہ امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن، اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو، سعودی ولی عہد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد بن زائد کی جانب تھا۔

فاکس نیوز کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ کا تفصیلی انٹرویو اتوار کو نشر کیا جائے گا۔

دوسری جانب فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی دو ہزار پینتیس کے افق پر اسلامی دنیا کا مستقبل کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے کنوینر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران سمیت دنیا بھر  کے ملکوں کے خلاف امریکہ کی خود سرانہ پالیسیاں ناکام رہیں گے۔

آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل یحیی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے کئی ہزار سالہ ماضی کے ساتھ اس قدر سیاسی، اقتصادی اور فوجی طاقت نیز علاقائی و بین الاقوامی اثر و رسوخ کا مالک ہے کہ امریکہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔  

فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ امریکہ ایرانی تیل کی فروخت اور برآمدات روکنے کی توانائی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران،  تیل کے ذخائر کے لحاظ سے سعودی عرب کے بعد اور گیس کے ذخائر کے لحاظ سے روس کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے لہذا امریکہ ایرانی تیل کی فروخت کو محدود بھی نہیں کر پائے گا۔

جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ ایران مغربی ایشیا میں امن و استحکام کا محور ہے جبکہ اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایران کے مقابلے میں کچھ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ اور اسرائیل کی طاقت روبہ زوال ہے اور آئندہ دس برس میں امریکہ مغربی ایشیا سے باہر نکل جائے گا۔

جنرل یحیی رحیم صفوی نے بتایا کہ دو ہزار پینتیس کے افق پر اسلامی دنیا کا مستقبل، کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اتوار سے تہران میں شروع ہو گی۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں