16 October 2024

رضا باقر پاکستان کا قابل فخرسپوت ہے، فردوس

معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے اعلیٰ غیر ملکی تعلیمی اداروں سے فارغ تحصیل ڈاکٹر رضا باقر پاکستان کا قابل فخر سپوت ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۹۸
تاریخ اشاعت: 14:00 - May 06, 2019

رضا باقر پاکستان کا قابل فخرسپوت ہے، فردوسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ڈاکٹررضا باقر پاکستان کا بیٹا، ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ معاشی محاذ پر آن پہنچا، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،انہوں نے آئی ایم ایف سے استعفیٰ دیدیا ،اب پا کستان کی خدمت کرینگے۔

اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ غیر ملکی تعلیمی اداروں سے فارغ تحصیل ڈاکٹر رضا باقر پاکستان کا قابل فخر سپوت ہے۔
واضح رہے کہ رضا باقر آئی ایم ایف سے استعفیٰ دے کر پاکستان کی خدمت کے لئے آئے ہیں۔

فردوس کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے دنیا کے اعلیٰ اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ذہین پاکستانیوں پر پاکستان اپنے دروازے بند کر دے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں صلاحیت کی قدر کی جاتی ہے،اب وہ دور گیا جب بھائی وزیراعلیٰ، بھتیجا کارمختار، بیٹی نائب وزیراعظم، سمدھی وزیر خزانہ ہوا کرتا تھا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تین دہائیوں سے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے سابق گورنر اسٹیٹ بنک کے جانے سے کیوں افسردہ ہیں؟دوسری جانب وفاقی حکومت کے ترجمان نے میڈیا کے بعض حصوں کی طرف سے نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے بارے میں چلائی گئی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان نے ڈاکٹر رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے استعفیٰ دینے کے بعد کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں