مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید عمار حکیم نے بغداد میں مشرقی قریب کے امور میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ڈیویڈ فیلڈ سے گفتگو میں کہا ہے کہ عراق اپنے فیصلوں میں آزاد اور غیر جانبدار ہے۔
اس ملاقات میں عراق کی سیاسی صورت حال، علاقے اور بغداد و واشنگٹن کے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
انھوں نے دنیا کے مختلف علاقوں کے ساتھ عراق کی مفاہمتی پالیسیوں اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات میں توازن کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےہر طرح کی کشیدگی سے گریز اور علاقے کے مسائل کے حل کے لئے وسیع مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
پیغام کا اختتام/