16 October 2024

بین الاقوامی فوج کی افغانستان میں ناکامی

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۳
تاریخ اشاعت: 22:58 - February 21, 2018

بین الاقوامی فوج کی افغانستان میں ناکامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، بین الاقوامی افواج نے گزشتہ 17 سال میں افغانستان میں کچھ حاصل نہیں کیا اوراب اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے پاکستان اور دوسرے ممالک کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، افغانستان میں طالبان بندوبستی علاقوں میں منتقل ہوگئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ مفاہمتی عمل ہی وہاں قیام امن کے لیے آخری آپشن ہے۔

ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان میں اس وقت تکلیف دہ صورتحال ہے ، وہاں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ، منشیات سے دہشت گردوں کو رقوم کی فراہمی پرتشویش ہے، افغانستان میں موجود دہشت گرد پاکستان اور روس دونوں کے لیے خطرہ ہیں۔

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹا تاہم دوسروں کی جنگ اپنی سر زمین پر نہیں لڑسکتے جب کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کےترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی ہم منصب سے ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور روس افغان مسئلے کے علاقائی حل کے لیے مل کام کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں داعش کی افزائش کو ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا گیا، جبکہ روس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تعاون کرے گا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں