اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عالمی برادری ٹارگٹ کلنگ پر ردعمل دکھائے، جنیوا میں ایران کے نمائندے کا مطالبہ

جنیوا میں ایران کے نمائندے نے ایران کے جوہری سائنسداں کے قتل پر عالمی برادری کے سخت ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۴۶
تاریخ اشاعت: 23:05 - December 04, 2020

عالمی برادری ٹارگٹ کلنگ پر ردعمل دکھائے، جنیوا میں ایران کے نمائندے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل بقائی ہامانہ نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے نام ایک مراسلے میں ایران کے معروف دفاعی اور جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل پر عالمی برادری کی جانب سے ٹھوس ردعمل کا اظہار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے محکمہ صحت اور خاص طور سے کورونا ٹیسٹ کٹ بنانے اور اسی طرح کورونا ویکسین کی تیاری میں ایران کے اس ممتاز سائنسداں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے، ان کے دردناک قتل کو ایرانی قوم پر ہمہ جہتی دباؤ کی پالیسی کا مظہر قرار دیا اور  کہا کہ اس قسم کی ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں خاموشی و لاتعلقی کا ہرگز کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے  اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ یہ خاموشی اور لاتعلقی، دنیا کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ واقعات کی تکرار کا باعث بن سکتی ہے۔ اسماعیل بقائی ہامانہ نے شہید فخری زادہ کی اس طرح سے شہادت کو ریاستی دہشت گردی کا مکمل مصداق قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے ممتاز جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ گذشتہ جمعے کو تہران کے مضافاتی علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔اب تک دنیا کے مختلف ملکوں اور شخصیات کی جانب سے اس وحشیانہ قتل کی بھرپور مذمت کی جا چکی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں