16 October 2024

ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی شہادت پر رہبرانقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قاتلوں اور اس دہشت گردانہ کارروائی کا حکم دینے والوں کو سخت سزا دینے اور بھرپور انتقام لینے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۴۷
تاریخ اشاعت: 23:16 - December 04, 2020

ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی شہادت پر رہبرانقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسدان محسن فخری زادہ کی شہادت پر تعزیت و مبارکباد پیش کی ہے۔ آپ نے شہید  فخری زادہ کو دفاعی و ایٹمی شعبے کا ایک ممتاز دانشور قرار دیتے ہوئے اس دہشت گردانہ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دئے جانے کے ساتھ ساتھ شہید فخری زادہ کی سائنسی اور تکنیکی کاوشوں کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس ممتاز ایٹمی اور دفاعی سائنسداں نے جس کو شقی القلب اور دہشت گرد ایجنٹوں نے شہید کردیا اپنی قیمتی  جان عظیم اور جاودانی سائنسی ترقی کی خاطر اللہ کی راہ میں پیش کردی اور اللہ کی جانب سے ان کا بہترین اجر شہادت کا اعلی مقام ہے-

مکمل متن :
بسم‌ الله الرحمن الرحیم

ملک کے ممتاز اور نمایاں ایٹمی و دفاعی سائنسداں جناب محسن فخری زادہ جرائم پیشہ اور سفاک ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔

اس کم نظیر علمی ہستی نے اپنی قیمتی زندگی عظیم اور پائيدار علمی کاوشوں کی خاطر راہ خدا کے لئے وقف کر دی اور شہادت کا عظیم مرتبہ انھیں حاصل ہونے والا الہی انعام ہے۔

متعلقہ افراد دو باتوں کو پوری سنجیدگی سے اپنے ایجنڈے میں شامل کریں۔ ایک ہے اس مجرمانہ کارروائی کی تحقیقات اور گنہگاروں اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا اور دوسرے یہ شہید جن جن شعبوں میں مصروف خدمت تھے ان میں ان کے سائنسی و تکنیکی منصوبوں کو آگے لے جانا۔

میں ان کے عزت مآب خاندان، ملک کی علمی و سائنسی برادری، گوناگوں شعبوں میں ان کے رفقائے کار اور شاگردوں کو اس شہادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی جدائی کی تعزیت دیتا ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔

سیّدعلی خامنه ای

۸ آذر ماه ۹۹ (ہجری شمسی مطابق 28 نومبر2020)

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں