16 October 2024

شامی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گے

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شامی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے ایرانی ہم منصب سمیت ملک کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۵۷
تاریخ اشاعت: 23:22 - December 06, 2020

شامی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تفصیلات کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے کہا ہے کہ شامی وزیر خارجہ "فیصل المقداد" عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے اور محمد جواد ظریف سمیت ملک کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ شامی صدر بشار الاسد نے 23 نومبر کو فیصل المقداد کو وزیر خارجہ اور بشار الجعفری کو ان کا نائب مقرر کر دیا؛ نئی تقرریاں ولید المعلم کی وفات کے بعد کی گئی ہیں جس کا انتقال 79 سال کی عمر میں ہو گیا تھا؛ وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے منصب پر سرفراز تھے۔

المقداد اس سے قبل شام کے نائب وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ میں اپنے ملک کے سفیر رہ چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں