اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ملک میں امن و امان کی بحالی میں ایران کا کردار اہم ہے: وزیر خارجہ شام

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران، شام اور علاقے کے تمام ملکوں کے درمیان یکجہتی اور سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا یے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۶۰
تاریخ اشاعت: 22:53 - December 07, 2020

ملک میں امن و امان کی بحالی میں ایران کا کردار اہم ہے: وزیر خارجہ شاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے گفتگو میں، شام کے سیاسی عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آستانہ امن کے عمل  کی حمایت پر زور اور پناہ گزینوں کے حالیہ اجلاس کے انعقاد کو مثبت قرار دیا۔

اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں ایران کی جاری مسلسل حمایت کی قدردانی کی اور ساتھ ہی علاقے میں واشنگٹن کے نادرست اقدامات کو علاقے میں امریکہ کے مفادات پر صیہونی حکومت کے مفادات کی ترجیح کا آئینہ دار قرار دیا۔

فیصل مقداد نے دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کو اہم، اور اسے شام میں امن و امان کی بحالی سے متعلق بنیادی قرار دیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اسی طرح دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی مسائل، نیز دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

۔قابل ذکر ہے کہ شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد، ایران کے دورے پر اتوار کی شام تہران پہنچے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں