اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنگ بندی کے قیام کا مطلب طالبان کا خاتمہ نہیں: افغان حکومت

افغانستان کے صدر ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں افغان عوام کے لئے جنگ بندی سب سے اہم مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۶۶
تاریخ اشاعت: 19:03 - December 08, 2020

جنگ بندی کے قیام کا مطلب طالبان کا خاتمہ نہیں: افغان حکومتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر ہاؤس کے ترجمان صدیق صدیقی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری مذاکرات میں افغان حکومت، عوام اور عالمی برادری کو طالبان سے صرف ایک توقع ہے اور وہ یہ کہ تشدد ختم ہو جائے اور جنگ بندی کی پیشکش قبول کر لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی افغان عوام کا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ اس سلسلے میں مزید پیشرفت حاصل ہو۔ 

افغان صدر کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امن کے عمل میں پیشرفت اسی وقت ممکن ہے جب طالبان جنگ بندی کا مطالبہ تسلیم کر لیں گے، طالبان کی جانب سے اس مطالبے کو تسلیم کرنے کا مطلب طالبان کا ختم ہونا نہیں ہے بلکہ امن کے عمل میں اس گروہ کا پابندِ عہد ہونا ہے۔ 

افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان تقریبا ڈھائی ماہ سے جاری مذاکرات میں ابھی صرف مذاکرات کے ایجنڈے پر ہی اتفاق ہوپایا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں