مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں کاراباخ تنازعہ سمیت علاقائی اور باہمی دلچسبی امور پر بات چیت کی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قبضہ کیے گئے علاقوں کی آزادی اور ہونے والی پیشرفتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیاسی طریقوں سے کاراباخ تنازعہ کے پایئدار حل پر زور دیتا ہے۔
واضح رہے کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ "جیحون بایراموف" نے کچھ گھنٹوں پہلے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" سے ملاقات کی۔