16 October 2024

ایران کا کاراباخ تنازعہ کے پائیدار حل پر زور

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قبضہ کیے گئے علاقوں کی آزادی اور ہونے والی پیشرفتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کاراباخ تنازعہ کے پایئدار حل پر زور دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۷۲
تاریخ اشاعت: 21:52 - December 09, 2020

ایران کا کاراباخ تنازعہ کے پائیدار حل پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں کاراباخ تنازعہ سمیت علاقائی اور باہمی دلچسبی امور پر بات چیت کی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قبضہ کیے گئے علاقوں کی آزادی اور ہونے والی پیشرفتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیاسی طریقوں سے کاراباخ تنازعہ کے پایئدار حل پر زور دیتا ہے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ "جیحون بایراموف" نے کچھ گھنٹوں پہلے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" سے ملاقات کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں