مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "سید عباس عراقچی" نے آج بروز ہفتے کو "حامد کرزای" سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور افغانستان کے اچھے تعمیری تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقچی نے اس سے پہلے افغانستان کی اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے افغان امن عمل، دوحہ میں منعقد کیے گئے مذاکرات میں ترقی، افغانستان کے قیام امن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور باہمی مسائل پر بات چیت کی۔
اس موقع پر افغان کی اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ نے افغانستان کی حمایت اور امن عمل میں تعاون پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔
عراقچی نے دورہ کابل کے موقع پر اپنے افغان ہم منصب "میرویس" اور افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر "حمد اللہ محب" سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
فریقین نے ان ملاقاتوں میں ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون معاہدے، افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات، افغان کی سیاسی اور سلامتی صورتحال سے متعلق اجتماعی تعاون میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار اور سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر میر ویس نے افغان تارکین وطن کی میزبانی اور افغان امن عمل کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواف- ہرات ریلوے لائن کے نفاذ پر دونوں قوموں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے کابل- تہران تعلقات کے فروغ میں ایک بنیادی قدم قرار دے دیا۔
عراقچی نے نائب افغان وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور افغان قومی سلامتی کے مشیر سے الگ الگ ملاقاتوں میں افغان حکومت اور عوام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ باہمی جامع تعاون معاہدے پر جلد از جلد دستخط ہوگا۔