16 October 2024

سمندری تحفظ کیخلاف کسی بھی تباہ کن اقدام کا مسترد کرتے ہیں: ایران

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمندری تحفظ اور بین الاقوامی تجارت کی آزادی کیخلاف کسی بھی تباہ کن اقدام کا مسترد کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۰۴
تاریخ اشاعت: 0:00 - December 17, 2020

سمندری تحفظ کیخلاف کسی بھی تباہ کن اقدام کا مسترد کرتے ہیں: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز بدھ کو بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر کے دھماکہ اور آتشزدگی سے متعلق سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں قیام امن اور تحفظ پر بدستور زور دیتا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ خطی ممالک، پائیدار علاقائی سلامتی کے حصول کے لئے سمندری تحفظ، سمندری قزاقی کیخلاف مقابلے اور منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کیخلاف جنگ میں تعاون میں مزید اضافہ کریں گے۔

واضح رہے کہ برٹش میری ٹائم سیکیورٹی کارپوریشن (ای ایم بی آئی) نے گزشتہ ہفتے کے دوران کہا تھا سعودی بندرگاہ الشقیق میں یونان کے زیرقیادت ایک آئل ٹینکر کو بارودی سرنگ سے نقصان پہنچا گیا ہے۔

ٹینکر مالٹا کے زیر پرچم تھا اور نیدرلینڈز سے ایک کھیپ لے کر جارہا تھا جس کو الشقیق کی بندرگاہ میں ان لوڈنگ کی گئی تھی؛ الشقیق بندرگاہ یمنی کے شمالی سرحد اور بحیرہ احمر میں واقع ہے۔

ٹینکر آپریٹر نے دعوی کیا ہے کہ کسی نامعلوم ذریعہ نے اس پر حملہ کیا ہے؛ کہا جاتا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور پورے عملے محفوظ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں