16 October 2024

ایران کا میزائل پروگرام دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا بن گيا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے مسلح افواج کے ریسرچ اور تحقیقاتی مرکز کے بجٹ میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا بن گيا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۰۶
تاریخ اشاعت: 0:15 - December 17, 2020

ایران کا میزائل پروگرام دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا بن گيامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیرحاتمی نے ایرانی مسلح افواج کے ریسرچ اور تحقیقاتی مرکز کے بجٹ میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا بن گيا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے شہید فخری زادہ کو شہید کرکے ایران کے سائنسی اور علمی پروگرام میں وقفہ ایجاد کرنے کی کوشش کی لیکن دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے سائنسداں،  شہید فخری زادہ کے راستے پر گامزن ہیں اور ایران کی علمی اور سائنسی ترقی اور پیشرفت کو دنیا کی کوئی طاقت متوقف نہیں کرسکتی۔ جنرل امیر حاتمی نے ایران کے میزائل پروگرام کو دشمن کی آنکھ کا کانٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز اپنے میزائل پروگرام کو جدید تر بنانے میں مصروف ہیں ۔ ہمارے جوانوں میں شہادت کا جذبہ میزائلوں کی طاقت سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہے جس قوم کے جوانوں کے اندر جذبہ شہادت ہو اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دےسکتی۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران میں کئی ملین جوان شہادت کے لئے آمادہ ہیں اور ایران پر کسی بھی طاقت کو غلبہ پانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ایرانی وزیر دفاع نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ کے عزم و صبرکو ایرانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں