اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران دنیا بھر میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے

بین الاقوامی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر ریفائل گروسی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا بھر میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۱۲
تاریخ اشاعت: 23:06 - December 17, 2020

ایران دنیا بھر میں امن و سلامتی کا خواہاں ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر ریفائل گروسی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا بھر میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔

بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ نے سی بی ایس ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اپنے ایٹمی پروگرام پر کام جاری ہے اور یہ کام خلاء میں انجام نہیں پارہا  بلکہ 2015 میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی روشنی میں انجام پذير ہورہا ہے۔ ریفائل نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ امریکہ 2 سال قبل یعنی 2018 میں اس ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگيا اور ایران نے امریکی اقدام کے جواب میں اپنی پابندی کو بتدریج کم کرنا شروع کردیا۔ ریفائل گروسی نے کہا کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر غلطی کا ارتکاب کیا اور امید ہے کہ امریکہ کے نئے صدر بائیڈن گذشتہ غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے دوبارہ معاہدے میں شامل ہوجائیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں