16 October 2024

اسلامی ممالک کے مابین مشترکہ دفاعی صنعت بنانے کی ضرورت ہے: ایرانی جنرل

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی سامراج کے سامنے عالم اسلام کے اتحاد کی اہمیت اور اسلامی ممالک کے مابین مشترکہ دفاعی صنعت کے قیام پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۱۶
تاریخ اشاعت: 21:02 - December 19, 2020

اسلامی ممالک کے مابین مشترکہ دفاعی صنعت بنانے کی ضرورت ہے: ایرانی جنرلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے امت مسلمہ کے جغرافیہ دانوں کے 6 ویں کانفرنس جو خوارزمی یونیورسٹی میں منعقدہ ہوئی، کے موقع پر کہی۔

جنرل باقری نے انہوں نے مسلمانوں میں تنازعہ اور تفرقہ ڈالنے کے لئے عالمی سامراج کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار نے انتہائی گہری شیطانی عزائم اور خطرناک سیاسی ، ثقافتی اور معاشی نظریات کے ساتھ ہمیشہ اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے درمیان نفرت ، دشمنی اور بدعنوانی پیدا کرنے کی کوشش کی ہےاور دن بہ دن اس کوشش میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیاء کے اسلامی ممالک کو چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کرنے کے لئے 2007کو امریکی سینیٹ کا منصوبہ اور اس میدان میں گریٹر مشرق وسطی کا منصوبہ غور طلب ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ "صدی کا ڈیل" جیسے منصوبوں کا ڈیزائن اور فروغ ہےجو حیرت انگیز طور پر اسے اسلامی ممالک حکمرانوں نے خیرمقدم کیا ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ اس سلسلے میں شیعہ ہلال کے بے بنیاد الزام کے سامنے صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف متحدہ اسلامی ممالک کے اتحاد اور مزاحمت پر زور دینا بالکل ضروری ہے۔ (شیعہ ہلال وہ علاقے ہیں جہاں شیعوں کی اکثریت ہے اور نقشے میں یہ ایک ہلال کی صورت دکھتے ہیں)

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں