مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی چینل پر براہ راست خطاب میں نرسوں کی خدمات کے پیش نظر انھیں رحمت کے فرشتے قراردیتے ہوئے 30 ہزار نرسوں کو بھرتی کرنے کی سفارش کی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں نرسوں سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے سلسلے میں بھی تاکید کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت اور نرس ڈے کی مناسبت سے نرسوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نرسوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کی شفایابی اور خدمات میں اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔
قائد معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں نرسوں کی خدمات کو قابل فخر اور قابل تعریف قراردیتے ہوئے فرمایا: کورونا کے شرائط میں نرسوں نے بہت بڑی اور حیرت انگیز خدمات انجام دی ہیں نرسیں رحمت کے فرشتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعلی حکام کی نرسوں کے سلسلے میں ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حکام کو نرسوں کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینا چاہیےاور نرسوں کے سلسلے میں قانون پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور کم سے کم 30 ہزار نرسوں کو بھرتی کرنے پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔