اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث مجرموں سے سخت انتقام لیا جائےگا/ افغان حکومت کی حمایت کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث مجرموں سے سخت انتقام لیا جائےگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۳۰
تاریخ اشاعت: 1:23 - December 23, 2020

شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث مجرموں سے سخت انتقام لیا جائےگا/ افغان حکومت کی حمایت کا عزممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیرحمداللہ محب آج صبح ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ ملاقات کی ۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث مجرموں سے سخت انتقام لیا جائےگا۔ اس ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے ایران کی کلی پالیسیوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تعلقات کو فروغ دینے کی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، افغان حکومت اور افغان عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

شمخانی نے خواف اور ہرات کے درمیان ریلوے لائن کے افتتاح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خواف اور ہرات ریلوے لائن دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصاد اور تجارت کو فروغ ملےگا اور عوام کی معاشی صورتحال پر اس کا براہ راست اثر مرتب ہوگا۔

اس ملاقات میں افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے افغانستان میں قیام امن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کے باوجود طالبان کے دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حمد اللہ محب نے افغانستان کے بارے میں ایران کے مثبت اور تعمیری مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے افغان عوام اور افغان حکومت کی حمایت پر ہم شکر گزار ہیں ایران نے مشکل شرائط میں افغان عوام کی حمایت میں قابل قدر کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ حمد اللہ محب تہران کے ایک روزہ دورے کے دوران ایران کے بعض دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں