اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران سے تعلقات بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں: سربین اسپیکر

سربین پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بلغراد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ سربین حکام ایران سے تعلقات کے فروغ پر پختہ عزم رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۵۳
تاریخ اشاعت: 22:04 - December 27, 2020

ایران سے تعلقات بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں: سربین اسپیکرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار "ایویستا داچیچ" نے جمعہ کے روز "رشید حسن پور" سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سربیا کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ایران سے باہمی اور بین الاقوامی تعلقات کی توسیع میں دلچسبی رکھتے تھے اور اب بھی انہوں نے بحثیت سربین اسپیکر کے دونوں ملکوں کے پارلیمانوں کے درمیان تعاون کی تقویت کی پالیسی کو اپنایا ہے۔

داچیچ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی سطح کو اچھی اور تعمیری قرار دیتے ہوئے تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور سربیا میں بالخصوص اقتصادی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔

انہوں نے ممالک کی قومی سالیمت اور خودمختاری کی حمایت سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معادہ خطے میں قیام امن اور استحکام سے متعلق سب سے بڑی کامیاب سفارتکاری ہے۔

داچیچ نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس معاہدے کی علیحدگی سے ان کے تمام مثبت اثرات کو تباہ کرتے ہوئے ایک بڑی بحران کو پیدا کیا۔

انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے دورہ ایران کی دعوت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد ایران کا دورہ کریں گے۔

در این اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے پارلیمانوں کے درمیان تعاون کے اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں