مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخآنی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں خطے میں امریکہ کے دہشت گردانہ اور تحریک آمیز اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی غیر علاقائی طاقتوں کے انخلاء کے بعد ہی ممکن ہوگی۔
ایڈمرل علی شمخانی نے خطے میں امریکی فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ کو امریکہ کی ماضی کی شرارتوں کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی اقدامات سے خطے میں عدم تحفظ کی صورتحال میں اضافہ ہوگا اور نقصان دہ غلط فہمیاں پیدا ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ خطے سے غیر علاقائی طاقتوں کے انخلاء کے بعد ہی خطے میں امن و استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔ امریکہ خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے۔