اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین نے مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

چین کی ڈرگ اتھارٹی نے مقامی دوا ساز کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی ملک بھر میں استعمال کی مشروط اجازت دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۸۰
تاریخ اشاعت: 2:21 - January 03, 2021

چین نے مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی منظوری دیدیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی ڈرگ اتھارٹی نے مقامی دوا ساز کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی ملک بھر میں استعمال کی مشروط اجازت دیدی ہے۔  اطلاعات کے مطابق چین کی ڈرگ اتھارٹی نے مقامی دوا ساز کمپنی سینوفارم کی کورونا ویکسین کے بیماری کے خلاف 79.34 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے پر ملک بھر میں استعمال کی مشروط اجازت دیدی ہے یعنی ٹرائل جاری ہونے کے سبب کمپنی مارکیٹ میں ویکسین فروخت ہونے کے بعد بھی فالو اپ ڈیٹا اور مضر اثرات کی فوری اطلاع دینا ہوگی۔

چین کی دوا ساز کمپنی سینو فارم کی ویکسین کے دنیا بھر میں ہونے والے ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ویکسین نہ صرف محفوظ ہے بلکہ دونوں خوراکیں لینے والوں میں وائرس کے خلاف 99.52 فیصد اینٹی باڈیز کی سطح پیدا ہوئیں۔ چین کی ایک اور کمپنی کی کورونا ویکسین کے ٹرائل ترکی اور انڈونیشیا میں جاری ہیں اور ترکی کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین 91.25 فیصد تک موثر ہے تاہم اس ویکسین کے ڈیٹا کو ابھی عالمی رسالوں میں شائع ہونا باقی ہے جس کے بعد اس کے بارے میں کچھ کہا جا سکے گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں