مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے آرٹیکل 36 کے مطابق ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کی بنیاد پر یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی کا آغاز کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر کئی ارکان نے عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ایران نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے آرٹیکل 36 پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر تمام ارکان مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہیں تو ایران بھی اس پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔