اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کا یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے آرٹیکل 36 کے مطابق ہے
خبر کا کوڈ: ۴۰۹۳
تاریخ اشاعت: 2:30 - January 06, 2021

ایران کا یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی  20 فیصد تک افزودگی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے آرٹیکل 36 کے مطابق ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کی بنیاد پر یورینیم کی  20 فیصد تک افزودگی کا آغاز کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر کئی ارکان نے عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ایران نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے آرٹیکل 36 پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر تمام ارکان مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہیں تو ایران بھی اس پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں