16 October 2024

ایران دشمن کے ہر خطرے اور ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خطے میں دشمنوں کی فوجی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۹۷
تاریخ اشاعت: 3:14 - January 07, 2021

ایران دشمن کے ہر خطرے اور ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خطے میں دشمنوں کی فوجی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

میجر جنرل باقری نے سمنان کے علاقہ میں پہلی بڑی ڈرون جنگی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی چاروں یونٹوں نے دفاعی ساز و سامان کی ساخت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران آج خطے میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایران کی مسلح  افواج کے چیف آف اسٹاف نے ڈرون شعبہ میں ایرانی فوج کی حیرت انگير کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوغے کہا کہ آج ایرانی فوج دفاعی ساز و سامان کی ساخت کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور ایران کی مسلح افواج آج دنیا کے پیشرفتہ ترین ہتھیار تیار کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم کمزور ہوتے تو دشمن کب سے ہمیں تہس نہس کرچکا ہوتا ہے۔ ہم دشمن کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں