مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں شجاعانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ قالیباف نے امریکہ اور مغربی ممالک کی پابندیوں کو ختم کرنے کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بیان پابندیاں منسوخ کرنے پر مبنی قانون کے درست ہونے کا مظہر ہے۔ ہمیں مغربی محاذ کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں انقلابی روڈ میپ کی بنیاد پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اغیار کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی توانائیوں اور قدرت میں اضافہ کرنا چاہیے۔