02 February 2025

تہران ری ایکٹر کے ایندھن کے نئے ڈیزائن کی تحقیقات اور ترقیاتی سرگرمیاں شروع ہوگئیں

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ تہران ریسرچ ری ایکٹر کے لئے جدید قسم کے ایندھن کے ڈیزائن پر تحقیقات اور ترقیاتی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۳۴
تاریخ اشاعت: 3:04 - January 15, 2021

تہران ری ایکٹر کے ایندھن کے نئے ڈیزائن کی تحقیقات اور ترقیاتی سرگرمیاں شروع ہوگئیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے آج بروز بدھ کو گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے ایک رپورٹ کی اشاعت سے اس مسئلے کو تنظیم کے اراکین سے اطلاع دی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ سرگرمی تین مراحل میں کی جاتی ہے اور پہلے مرحلے میں، قدرتی یورینیم کا استعمال کرکے دھاتی یورینیم تیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دوسال قبل اس منصوبے کو عالمی جوہری ادارے کی اطلاع دی تھی۔

غریب آبادی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ایران، فنی لحاظ سے نئے ایندھن کی تیاری میں نمایاں ممالک میں شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کو عالمی جوہری ادارے کو مطلع کیا گیا ہے اور اس تنظیم کے انسپکٹرز نے تین دن قبل ایندھن پلیٹ پروڈکشن پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں