اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترک حکومت نے 238 فوجی افسروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

ترک حکومت نے امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن کی تحریک سےتعلق کےشبہ میں 238 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۵۷
تاریخ اشاعت: 3:52 - January 21, 2021

ترک حکومت نے 238 فوجی افسروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن کی تحریک سےتعلق کےشبہ میں 238 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق مشتبہ افراد میں حاضر سروس کرنل، لیفٹننٹ کرنل، میجر سمیت فوجی افسران شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر کے حکم پر 160 دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے، ترکی میں 2016 میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔ جس کے بعد ترک حکومت نے ہزاروں فوجیوں کو سزا کے علاوہ نوکریوں سے بھی برخاست کردیا تھا فتح اللہ گولن کا خطرہ آج بھی ترک صدر اردوغان کے سر پر تلوار کی طرح لٹک رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں