مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کی خطے میں دشمن کی تمام نقل و حرکت پر قریبی نظر ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے بندر لنگہ میں ایرانی ايئر ڈيفنس کے ایک مرکز کا دورہ کیا اور اس مرکز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جنوب مشرقی علاقہ میں ايئر ڈيفنس، ایران کا مضبوط ايئر ڈيفنس ہے جو دفاعی نیٹ ورک سے منسلک ہے اور جس کی خطے میں دشمن کی ہر نقل و حرکت پرپہلے سے کہیں زیادہ نگرانی جاری ہے۔ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران خطے میں دشمن کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔