اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شہادت، فخری زادہ کی بے مثال کاوشوں اور خلوص کا صلہ تھا: ایرانی سپریم لیڈر

قائد اسلامی انقلاب نے ایرانی سائنسدان شہید فخری زادہ کے اہل خانوں سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت نے ان کو شہادت کے ذریعے جو اعلی مقام عطا کیا وہ ان کی بے مثال محنت اور خلوص کا صلہ تھا جس کا کسی دوسرے دنیاوی مقام سے مقابلہ ہی نہیں کرسکتا۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۷۵
تاریخ اشاعت: 2:09 - January 26, 2021

شہادت، فخری زادہ کی بے مثال کاوشوں اور خلوص کا صلہ تھا: ایرانی سپریم لیڈرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دفاعی اور جوہری شعبے میں اعلی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے اہل خانوں نے آج بروز پیر کو حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس موقع پر قائد اسلامی انقلاب نے سائنسی اور فنی شعبوں میں شہید فخری زادہ کے بڑے شاندار کارنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے ان کو شہادت کے ذریعے جو اعلی مقام عطا کیا وہ ان کی بے مثال محنت اور خلوص کا صلہ تھا جس کا کسی دوسرے دنیاوی مقام سے مقابلہ ہی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے عوام میں شہید فخری زادہ کے نام کی عظمت اور بہت سارے نوجوانوں کیجانب سے جیتے جی میں ان کی عدم شناخت سے متعلق میں ندامت کے اظہار کو شہید کے اخلاص کے دیگر اثرات سمجھا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ شہدا کی بیویاں ان کے اجر میں شریک ہیں؛ انہوں نے اللہ رب العزت سے ان کیلئے صبر اور سکون کی دعا کی تا کہ وہ کامیابی سے شہید کے راستے پر گامزن ہوسکیں گی۔

اس موقع پر شہید فخری زادہ کے اہل خانوں نے حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے محبت بھرے پیغامات کا شکریہ ادا کیا اور شہدا کی نقش قدم پر چلنے پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں