اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بهارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان سرحد پر تصادم / متعدد فوجی زخمی

ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان متنازع سرحد پر ایک مرتبہ پھر تصادم ہوا ہے اور شنالی سکم کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں فریقین کے متعدد فوجی زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۷۷
تاریخ اشاعت: 2:23 - January 26, 2021

بهارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان سرحد پر تصادم / متعدد فوجی زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان متنازع سرحد پر ایک مرتبہ پھر تصادم ہوا ہے اور شنالی سکم کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں فریقین کے متعدد فوجی زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق  یہ واقعہ ریاست سکم کے نکو لا پاس میں پیش آیا تھا، میڈیا رپورٹس میں ہندوستانی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں  دونوں فریقین کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شمالی سکم کے علاقے ناکو لا میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کے اعلیٰ حکام اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس سے قبل بھی دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان آخری تصادم اسی مقام پر 9مئی کو ہوا جس میں دونوں فریقین کے مجموعی طور پر 150 فوجی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے تھے اور نتیجتاً متعدد فوجی زخمی ہوئے تھے۔

مذکورہ واقعے سے چند دن قبل 5 مئی 2020 کو مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک تصادم میں 250 فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

ایٹمی طاقت سے لیس دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے فوجی بحران جاری ہے جس میں حالیہ کچھ عرصے میں شدت آئی ہے اور مغربی ہمالیہ میں گزشتہ سال جون میں دونوں ممالک کی فوج کے درمیان ہونے والے غیرمسلح تصادم میں 20 بھارتی فوجیوں کے ساتھ ساتھ نامعلوم تعداد میں چینی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں