16 October 2024

ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی کسی بھی غلطی اور حماقت کے جواب میں اسے تباہ کردیا جائےگا

ایرانی مسلح افواج کے اعلی ترجمان نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر فوجی حملے کی تیاریوں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور قدرت کا ابھی صحیح اندازہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۸۸
تاریخ اشاعت: 22:59 - January 28, 2021

ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی کسی بھی غلطی اور حماقت کے جواب میں اسے تباہ کردیا جائےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے اعلی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر فوجی حملے کی تیاریوں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور قدرت کا ابھی صحیح اندازہ نہیں ہے۔

پاسدار ابوالفضل شکارچی نےکہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اس سے قبل فرما چکے ہیں کہ  اسرائیل کے کسی بھی اشتباہ کی بنا پر حیفا اور تل ابیب کو کمترین مدت میں تباہ کردا جائے گا اور اس طرح اسرائیل وقت سے پہلے ہک تباہ ہوجائۓگا۔

پاسدار شگارچی نے کہا کہ اسرائیل  نے خطے میں مسلمانوں کے لئے بڑی پریشانیاں پیدا کی ہیں اور اسرائیل کا زوال حتمی ہے۔

ایرانی فوج کے اعلی ترجمان نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نکرانی میں جاری ہے اور ہم ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر اسرائیل کی غلطی کی صورت میں اسے تباہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور سرزمین کا دفاع کرنے کے لئے ہمارے پاس کافی وسائل موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں