مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کورونا ویکسین کی تیاری کا کام کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ حسن جلیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "کوو ایران برکت" ویکسین کے دو ڈوز لگوانے والے تین رضاکاروں کے خون کے نمونوں کی معیاری چانچ پڑتال کی گئی اور نتائج سے پتہ چلا کہ ان افراد کا پلازما برطانوی کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی کورونا وائرس کے سرایت کرنے کی طاقت عام کورونا وائرس کے مقابلے میں ستر گنا زیادہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین "کوو ایران برکت" کی انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز انتیس دسمبر دوہزار بیس کو کیا گیا تھا۔