اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

میانمار میں فوج کا اقتدار پر قبضہ/ آنگ سان سوچی کو فوج نے گرفتار کر لیا

میانمار میں فوج نے ایک سال کی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے اقتدار پرقبضہ کرلیا ہے اور حکمراں جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی کو فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۰۳
تاریخ اشاعت: 12:44 - February 01, 2021

میانمار میں فوج کا اقتدار پر قبضہ/ آنگ سان سوچی کو فوج نے گرفتار کر لیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوج نے ایک سال کی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے اقتدار پرقبضہ کرلیا ہے اور حکمراں جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی کو فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔

حکمراں جماعت کے ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ صدر سمیت حکمراں جماعت کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس صورتحال کا سامنا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ فوجیوں نے  بغاوت کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔

میانمار بینکس ایسوسی ایشن کے مطابق میانمار میں موجود تمام بینک بند کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میانمار میں آج صبح 3 بجے سے انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطوں میں خلل پیدا ہونا شروع ہو گیا ، ینگون شہر میں فوج نے سٹی ہال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، سٹی ہال میں کئی فوجی ٹر ک دیکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار میں متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔

فوج کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ اگر گزشتہ سال ہونے والے الیکشن کے ووٹ فراڈ کا معاملہ حل نہیں کیا گیا تومیانمار کا کنٹرول فوج سنبھال لے گی۔ میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں