مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج نے ملک میں اقتدار پرقبضہ کرنے اور آنگ سان سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے میانمار کی فوج نے آج آنگ سانگ سوچی سمیت سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے ایک سال کی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اب ایک بیان میں فوجی حکام نے کہا کہ فاتح سیاسی جماعت کو ایک سال کی ایمرجنسی کے بعد اقتدار منتقل ہو گا۔ میانمار بینکس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ میانمار میں موجود تمام بینک بند کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار میں متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔