اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر اعظم کی بھارتی وزیر اعظم کو مذاکرات کی پیشکش

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں اخلاص کا مظاہرہ کرے ہم دو قدم آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۲۴
تاریخ اشاعت: 12:52 - February 06, 2021

پاکستانی وزیر اعظم کی بھارتی وزیر اعظم کو مذاکرات کی پیشکشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں اخلاص کا مظاہرہ کرے ہم دو قدم آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں،  لیکن استحکام اور امن کی ہماری خواہش کو کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت کوتقسیم کرکےالیکشن توجیت جائیگامگرملک میں تباہی کی بنیادرکھ رہاہے، ہندوستان کے حالات دیکھیں،ملک تقسیم ہو چکا ہے، ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں ڈری ہوئی ہیں، آر ایس ایس کا جب بھی ایجنڈا سامنے آیا اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا، مودی کو پیغام ہے آپ کی آئیڈیالوجی آپ کو الیکشن کو جتا دے گی لیکن ہندوستان کو تباہ کر دے گی، آج پھر پیغام دیتا ہوں پانچ اگست کے اقدام کو واپس کریں اور پھر ہم سے بات کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم آپ سے پھر سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، یہ مت سمجھیں کمزوری کے عالم میں آپ سے دوستی کرنا چاہتے ہیں، یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر بنا،یہ کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں، دوستی کی بات سے یہ مت سمجھیں ہمیں کوئی ڈر یا خوف ہے، ہم چاہتے ہیں کشمیری آزاد ہوں یہ ان کا انسانی اور جمہوری حق ہے، مودی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرو، 5 اگست کا اقدام واپس لے کرہم سے مذاکرات کرو اور کشمیرکا مسئلہ ہمارے ساتھ مل کرحل کرو۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں