16 October 2024

ایرانی فضائیہ کا پیشرفتہ ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈرون تیارکرنے میں سرعت کے ساتھ کام جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ نے بھارت کے شہر بنگلور میں فضائی ٹیکنالوجی پر مبنی نمائشگاہ کا دورہ کیا اور فضائیل کے کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ کا پیشرفتہ ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈرون تیارکرنے میں سرعت کے ساتھ کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۲۵
تاریخ اشاعت: 13:25 - February 06, 2021

ایرانی فضائیہ کا پیشرفتہ ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈرون تیارکرنے میں سرعت کے ساتھ کام جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ امیر عزیز نصیر زادہ  نے بھارت کے شہر بنگلور میں فضائی ٹیکنالوجی پر مبنی نمائشگاہ کا دورہ کیا اوراس کے بعد بحر ہند کے ساحلی ممالک کی  فضائیہ کے کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ کا پیشرفتہ ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈرون تیارکرنے میں سرعت کے ساتھ کام جاری ہے۔

ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے فضائی قدرت اور برتری کی حریت پسندوں ، قومی ہیروز اور دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے اہم کمانڈروں کے خلاف استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا  فضائی برتری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے قومی ہیروز کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے امریکہ نے شہید میجر جنرل سلیمانی اور ابو مہدی مہندس  کو عراق میں اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ، امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف عراق اور شام میں جنگ لڑنے والے اہم کامنڈر کو شہید کرکے ثابت کردیا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حریت پسند انسانوں اور قومی ہیروز کے خلاف فضائی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی روک تھام ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں عالمی سطح پر کنونشن تشکیل پانا چاہیے تاکہ اس پیشرفتہ ٹیکنالوجی کا کوئی ناجائزہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود فضائی اور دفاعی شعبہ میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے اور ایران مقامی سطح پر اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک خاص طور پر بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور اپنے تجربات کو ایکدوسرے کو دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں