مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف اسٹراٹیجک امور کے بارے میںرہبر معظم انقلاب اسلامیکا ایک اہم پیغام لیکر روس کے دارالحکومت ماسکوپہنچ گئے ہیں۔
محمد باقر قالیباف نے روس روانہ ہونے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معطم انقلاب اسلامی کی روس کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کو فروغ دینے کی تاکید کے پیش نظر میں ایرانی اسپیکر کی حیثیت سے سب سے پہلے روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہا ہوں ۔ میرا یہ سفر روسی ڈوما کے سربراہ کی دعوت پر انجام پذیر ہورہاہے۔ قالیباف نے کہا کہ روس اورایران کےتعلقات اجھے اورخوشگوار ہیں ۔اس سفرمیں روس کےاعلی حکام کےساتھ اقتصادی ،سیاسی اوردفاعی شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کا جائےگا۔اس سفر میں ایرانیپارلیمنٹ کے بعض نمائندے قالیبافکیہمراہی کررہے ہیں۔