مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر کی آن لائن موجودگی اور وزیر صحت نے امام خمینی(رہ) ہسپتال میں حاضر ہوکر کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پہلےمرحلے میں کورونا وائرس کی ویکسین طبی عملے کے ان افرادکولگائی جائے گی جو کورونا وائرس کے مریضوں سے براہ منسلک ہیں۔ اس کے بعد کورونا ویکسین بزرگوں ، معذوروں اور جانبازوں کولگائی جائے گي ۔ اس سے قبل ایران نے روس سے 20 ہزار ڈوذ پر مشتمل کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ حاصل کی۔ ایرانی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک ملین 3 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ ایرانی وزیر صحت کا کہناہے کہ ملک کے 635 اسپتالوں میں کوروناویکسین لگائی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق سب سے پہلے وزیر صحت سعید نمکی کےبیٹے پارسا نمکی کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ادھر ایران ملکی سطح پر بھی تین قسم کی ویکسین تیار کررہا ہے۔