اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی پارلیمانی وفد کے دورہ روس نے مغربی کیمپ میں ہلچل مچا دی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے دورہ روس کے نتیجے میں مغربی کیمپ میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۵۵
تاریخ اشاعت: 21:27 - February 14, 2021

ایرانی پارلیمانی وفد کے دورہ روس نے مغربی کیمپ میں ہلچل مچا دیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ مجتبی ذوالنور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے دورہ روس کے نتیجے میں مغربی کیمپ میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ مجتبی ذوالنور نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے وفد کا دورہ روس بڑي اہمیت کا حامل تھا اور اس دورے کے نتیجے میں مغربی کیمپ خاص طور پر امریکہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مغربی کیمپ میں ہلچل اس دورے کے کامیاب ہونے کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں