16 October 2024

یمن پر سعودی جارحیت، درجنوں عام شہری شہید و زخمی

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں درجنوں عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۶
تاریخ اشاعت: 12:19 - February 23, 2018

یمن پر سعودی جارحیت، درجنوں عام شہری شہید و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے العمار میں متعدد ٹیکسیوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری و جارحیت میں پندرہ عام شہری شہید ہو گئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے جارح طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے حجہ میں حرض اور میدی کے علاقوں پر سات بار بمباری کی اور صوبے ذمار میں قاع الحقل کو تیرہ بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔ صوبے تعز کے مشرق میں حی سوفتیل پر راکٹ بھی فائر کیا۔

سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی صوبے البیضا میں یعفان اور زاہر کے علاقوں میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کے علاقے جیزان میں المعطن فوجی مرکز پر بھی یمنی فوج کے میزائل حملوں میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
دریں اثنا یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد نے بدھ کی رات ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں افغانستان اور پاکستان کے فوجیوں کا استعمال کئے جانے جیسے جارحانہ اقدام سے یہ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمنی عوام کے دشمن امریکہ و اسرائیل کی گودوں میں پناہ لے کر متکبر اور گھمنڈی بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چئرمین محمد علی الحوثی نے بحران یمن کے حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

محمد علی الحوثی نے یمن کی انقلابی کمیٹی کے منصوبے میں آشتی کی کمیٹی کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اور پارلیمانی اراکین کے انتخاب کے لئے بیلٹ باکسوں کا رخ اور اغیار کی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کئے جانے کو اس منصوبے کی اہم ترین شقوں سے تعبیر کیا۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چئرمین محمد علی الحوثی نے میادین میں جارحین کے مقابلے میں یمنی فوج اور عوای رضاکار فورس کی استقامت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے بحران کو طاقت کا استعمال کر کے حل نہیں کیا جا سکتا ہے اور جارحین کو بہرحال شکست ہو گی۔

سعودی عرب نے تقریبا گزشتہ تین برس سے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ یمنی عوام نے باہمی اتحاد کے ساتھ سعودی عرب کو اس کے عزائم میں ناکام بنا دیا ہے لیکن سعودی عرب نے اس عرصہ میں یمن کو بہت بڑا جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ کردیا ہے۔ سعودی عرب کو یمن کے خلاف جارحیت میں امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں