16 October 2024

ایران اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے: ایرانی سفیر

ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور ثقافتی تعلقات بہت مضبوط ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۹
تاریخ اشاعت: 15:51 - February 23, 2018

ایران اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے: ایرانی سفیرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ (SVI) کی جانب سے پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور موجود چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کا مستقبل روشن ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پائے اور دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود کے تبادلوں میں اضافے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے خطے میں بیرونی مداخلت کو روکا جا سکتا ہے۔

ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران - پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے اس سے پاکستانی کی اقتصادی اور معاشی سطح کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ موقف رکھتے ہیں اور اسی طرح منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی دونوں ممالک پرعزم ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں