16 October 2024

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اضافی پروٹوکول کو کل رات 12 بجے کے بعد متوقف کردیا

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نےکہا ہے کہ ایران نے پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اضافی پروٹوکول کو کل رات 12 بجے کے بعد سے متوقف کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۹۶
تاریخ اشاعت: 17:37 - February 23, 2021

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اضافی پروٹوکول کو کل رات 12 بجے کے بعد متوقف کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی نےکہا ہے کہ ایران نے پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اضافی پروٹوکول کو کل رات 12 بجے کے بعد سے متوقف کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اب اضافی رسائی معطل کردی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرکے ایران کو اضافی پروٹوکول معطل کرنے پر مجبور کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے رضاکارانہ طور پر اضافی پروٹوکول کو قبول کیا تھا جسے ایرانی پارلیمنٹ ک قرارداد کے مطابق معطل کردیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں