مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی مشیر حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں دہشت گردی کے بارے میں امریکہ کی دوگانہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف دوگانہ پالیسی اس کی داعش کے ساتھ دوستی کا اصلی سبب ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے انتخابات کے دوران دہشت گردی کے خلاف شعار دیئے تھے لیکن اس نے داعش کے خلاف لڑنے والے رضاکاروں پر حملے کا حکم دیا ہے ۔ امریکہ کی دوگانہ پالیسی اس کی داعش کے ساتھ محبت اور دوستی کا اصلی سبب ہے۔ اس نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے مستاجرین کی صرف ماسک تبدیل ہوتی ہے۔