مقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمد محمدی گلپائگانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اسلامی اور تاریخی آثار کو تخریب کرنے میں پہلا نمبر ہے اور آل سعود کا اصلی ہدف بھی اسلامی اور تاریخی آثار کو تباہ و برباد کرنا ہے۔
محمدی گلپائگانی نے مرمر محل اور دفینہ میوزیم کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خط میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ تاریخی اور اسلامی آثار کو عوام کے مشاہدے اور دیکھنے کے لئے کھول دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سعد آباد میں 16 محل ہیں جن میں ایک محل ملک حسین کے لئے تھا اور وہ ہر ہفتہ شب جمعہ یہاں آیا کرتا تھا اور شاہ کے ساتھ عیاشی کیا کرتا تھا۔ انقلاب اسلامی کی برکت سے آج ان تمام محلوں کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے اور ان کی حفاظت کا سلسلہ جاری ہے۔
محمدی گلپائگانی نے کہا کہ صدام معدوم کے بعد امریکی پول بریمر عراق کا حاکم ہوا جس نے عراق کے تاریخی آثار کو تاراج کیا ۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں سعودی عرب واحد ملک ہے جس نے سعودیہ میں تمام تاریخی اور اسلامی آثار کو بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ مٹا دیا کیا ہے جن میں پیغمبر اسلام (ص) کی آل، اصحاب اور ازواج مطہرات کے مزارات بھی شامل ہیں۔